کورونا ویکسی نیشن کی بوگس انٹریاں کرنے والا قانون کی گرفت میں آگیا

Sep 09, 2021 | 11:34:AM
کورونا ویکسی نیشن کی بوگس انٹریاں کرنے والا قانون کی گرفت میں آگیا

(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ ہیلتھ اور خفیہ اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوروناویکسین لگائے بغیر بوگس انٹریاں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا،ملزم ایک موبائل شاپ پر  کورونا ویکسین کی جعلی انٹریاں کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں محکمہ ہیلتھ نے  کارروائی کرتےہوئے کوروناویکسین لگائے بغیر بوگس انٹریاں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پرگروہ میں شامل 3 نوجوان ملزمان کو پکڑا گیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر اشیا بھی برآمد کرلی گئیں۔

موبائل شاپ میں جعلی انٹریاں کی جاتی تھیں اور ہیلتھ آفس کے پاس ورڈ لگا کر انٹری کی کنفرمیشن کی جاتی تھی، ملزمان بیرون ملک جانےوالوں سے 5ہزار اور دیگر سے 2ہزار روپے تک لیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  بارشیں شروع۔۔۔سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔۔جانیے