بارشیں شروع۔۔۔سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔۔جانیے

Sep 09, 2021 | 10:55:AM
بارشیں شروع۔۔۔سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔۔جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور،راولپنڈی ، اسلام آباد، پشاور اور حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، مری، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، شکرگڑھ، سوات، لوئر دیر اور مہمند میں بارش سےموسم خوشگور ہوگیا، گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔نوری آباد سے بحیرہ عرب تک بارش برسانے والے بادل کا سلسلہ موجود ہے جبکہ تیز بارش کراچی کے اوپر سپر سیل کی وجہ سے ہوئی۔ آج بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، کراچی میں بارشوں کا سلسلہ 11 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ ژوب،موسیٰ خیل،سبی، کو ہلو، بار کھان، آواران، اورلسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔کوئٹہ کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب اور گرم رہے گا۔ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب12فیصد گوادر میں 66فیصد،قلات میں 65فیصدسبی میں 42نوکنڈی میں 07فیصد ریکا رڈکیا گیا۔

 اسلام آباد میں آج جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں خطہ پوٹھو ہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور قصور میں موسلادھاربارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ سوات، دیر، مالاکنڈ، بونیر، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان اور کرم ، کوہاٹ، کرک، کرم، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان ، سندھ میں سکھر، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، عمر کوٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ میر پور خاص، مٹھی، سانگھڑ، حیدر آباد، دادو، بدین، ٹھٹہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:  ایمن خان انسٹا گرام پر چھا گئیں