قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں مالیاتی مقدمات میں تاخیر دور کرنے کے اقدامات پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سپریم کورٹ میں مالیاتی معاملات سے متعلق قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مالیاتی مقدمات میں تاخیر دور کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت جسٹس شفیع صدیقی نے کی،ہائیکورٹس کے ججز،چیئرمین ایف بی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں مالیاتی مقدمات میں تاخیر دور کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا،عدالتوں میں زیر التوا مقدمات ٹیکس کی وصولی میں رکاوٹ ہیں،مقدمات میں تاخیر سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوتا ہے،کمیٹی نے مقدمات جلد نمٹانے کیلئے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی،غیر ملکی ثالثی ایوارڈز کے نفاذ سے متعلق اٹارنی جنرل کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا،اجلاس میں ہائیکورٹس کے خصوصی کمرشل بنچز کی کارکردگی کو سراہا گیا،جسٹس شفیع صدیقی نے کمرشل بنچز کے ماڈل کو مزید وسعت دینے کی تجویز دی،چیئرمین ایف بی آر نے عدلیہ کے فعال کردار پر شکریہ ادا کیا،چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر میں الگ لیگل ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی حمایت کی،ذیلی کمیٹی کی سفارشات قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس امتحان 2024 کیلئے اسامیوں کی تفصیلات جاری