جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، پچ پر گیند سپن ضرور ہوگی مگر اتنی نہیں:ہیڈ کوچ قومی ٹیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں بننے والی پچ سے متعلق وضاحت پیش کردی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ پچ پر گیندسپن ضرور ہوگی مگر اتنی نہیں جتنی انگلینڈ کے خلاف ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اب دیکھنا ہے کہ ہم 20 وکٹیں کیسے لیں گے،ابھی تک پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا، پچ کو دیکھ کر ٹیم کا فیصلہ کریں گے۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ محمد رضوان ہمارے مین وکٹ کیپر ہیں ان کے بعد ہم روحیل نذیر کو دیکھتے ہیں۔
اظہر محمود نے کہا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت کر آئی ہے لیکن ہم ہوم گراؤنڈ کی کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں:چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھ میچز کھیلنے ہیں۔ ہمارا فوکس مثبت کرکٹ کھیلنے پر ہے۔ ہم مکمل طور پر تیار ہیں اور امید ہے کہ سیریز جیتیں گے۔
اظہر محمود نے کہا کہ وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے کیمپ میں آنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے وائٹ بال ٹیم کا انتخاب کرنا ہے، ان کے ساتھ مل کے کام کر رہے ہیں۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ پتہ نہیں کیوں لوگ آصف آفریدی کی عمر پر تنقید کررہے ہیں، عمر صرف ایک نمبر ہے، آصف آفریدی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اچھی ہے، انہوں نے دو ڈومیسٹک سیزن میں 80 آؤٹ کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہر سیریز سے پہلے ٹیم سے ملتے ہیں، اس سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔