بلاول بھٹو آج رات ٹنڈوالہ یار کے گاؤں پہنچیں گے

Oct 09, 2023 | 10:29:AM
 بلاول بھٹو زرداری آج رات سابق صوبائی وزیرکی دعوت پر ٹنڈوالہ یار کے گاؤں پہنچیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد راجہ )چیئرمین پی پی پی اور  سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج رات سابق صوبائی وزیرورکس اینڈ سروسز امداد پتافی کی جانب سے دی گئی دعوت پر ٹنڈوالہ ٰیار کے گاؤں منظور علی خان پتافی پہنچیں گے.

منقدہ تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،شرجیل میمن ،ناصر شاہ ،مکیش چاولہ اور نثار کھوڑو سمیت سندھ بھر کے اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

واضع رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے والد اور پاکستانی سیاست میں مفاہمتی بادشاہ آصف علی زرداری کے ساتھ گزشتہ 7 روز سے ٹنڈوالہ یار میں ہی موجود ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری سندھ بھر کے دورے بھی کر رہے ہیں،سابق صدر آصف علی زرداری  اپنے بیٹے کے ہمراہ ٹنڈوالہ یار میں ہی ڈیرے ڈال رکھیں ہیں۔