ٹی ٹوئنٹی ویمنز ایشیا کپ:پاکستان نے عرب خواتین کو شکست دیدی

Oct 09, 2022 | 14:33:PM
ٹی ٹوئنٹی ویمنز ایشیا کپ, پاکستان ویمنز , یو ای اے ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سلہٹ(24 نیوز)ٹی ٹوئنٹی ویمنز ایشیا کپ پاکستان ویمنز کا یو اے ای ویمنز ٹیم کو  ہرادیا ۔

قومی ٹیم نے یو ای اے کی خواتین ٹیم کو 71 رنز سے شکست دے دی،سدرہ اقبال ، ایمن انور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،پاکستان ویمنز نے یو اے ای ویمنز ٹیم کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے،عالیہ ریاض 36 گیندوں پر 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ،پاکستان ویمنز کی منیبہ علی نے 43 رنز سکور کئے، کپتان بسمہ معروف7 اور سدرہ امین نے 2 سکور بنائے پاکستان ویمنز کی ندا ڈار بھی 25 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔