بشریٰ انصاری پی آئی اے میں غیر معیاری کھانااور پھٹاکمبل دینے پر پھٹ پڑیں, ویڈیو شیئر کردی

Oct 09, 2021 | 23:25:PM
بشریٰ انصاری،پی آئی اے،پر،برہم
کیپشن: بشریٰ انصاری،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو کینیڈا سے وطن واپسی پر پی آئی اے نے بزنس کلاس میں غیر معیاری کھانا اور پھٹا ہوا کمبل پیش کیا۔ جس پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی ویڈیو بنا کر اظہار افسوس کیا۔
بشریٰ انصاری کاکہناتھا کہ ایسا کھانا تو تھرڈ کلاس ٹرین میں بھی نہیں ملتا،ہم دن بدن اپنا معیار گراتے جارہے ہیں ،افسوس کے ساتھ ویڈیو بنا رہی ہوں کہ شاید کوئی اصلاح ہو جائے۔بشریٰ انصاری نے کہاکہ ہمارے ہاں ایک سے بڑھ ایک برانڈ ہیں معیاری زندگی بہت بہتر ،پھر بھی بزنس کلاس میں پھٹا ہوا کمبل نہایت افسوس ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کروز شپ پر آریان کی دوست منشیات کیسے لیکر گئی؟ ۔۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ویڈیو جا ری کر دی