ڈینگی کے حملے تیز۔۔مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

Oct 09, 2021 | 09:16:AM
 پنجاب,سندھ ,  خیبرپختونخوا, ڈینگی  , وائرس
کیپشن:  ڈینگی کے حملے تیز ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے مزید  کیسز سامنے آ گئے۔ پنجاب میں 189 مریض رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں 139 ،سندھ میں 49 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔ کراچی اور مٹیاری میں اس بیماری کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ  خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اکیس سو سے تجاوز کر گئی جبکہ اس سے 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیںکورونا سے مزید 29 افراد جاں بحق۔۔955 نئے مریض رپورٹ