سابق سپیکر سراج درانی کی وفات پر فریال تالپور کی لواحقین سے تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدرفریال تالپور سابق وزیراعلیٰ آفتاب شعبان میرانی مرحوم کے گھر آمد،سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دُرانی مرحوم کے صاحبزاد ے آغا شہباز دُرانی اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی ۔
فریال تالپور نے آغا سراج درانی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر رکنِ سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید بھی فریال تالپور کے ہمراہ تھیں،فریال تالپور نے کہا کہ آغا سراج دارنی مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
فریال تالپور نے آفتاب شعبان میرانی مرحوم کے صاحبزادے سلمان شہباز میرانی، صاحبزادی و ایم پی اے سیما خرم اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔فریال تالپور نے آفتاب شعبان میرانی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر رکنِ سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید بھی فریال تالپور کے ہمراہ تھیں۔
فریال تالپور نے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی مرحوم نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ جمہوریت اور عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں :تھائی لینڈ کی سرحد پر تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی، 7 لاشیں برآمد