شہباز شریف کی 27 ویں ترمیم میں وزیراعظم کو استثنیٰ دینے کی ترمیم واپس لینے کی ہدایت
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہبازشریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے27ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کو فوجداری مقدمات میں استثنیٰ کی تجویز واپس لینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نےاپنے ٹویٹ میں کہاکہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہےکہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں:27ویں آئینی ترمیم: پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس شروع
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ میں نے معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کردی ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزیدکہاکہ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔