منگیتر نے معروف اداکارہ کی پرائیویٹ ویڈیو، تصاویر لیک کر دیں

Nov 09, 2022 | 19:36:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری، معروف اداکارہ، ویڈیو کلپ، کافی وائرل،
کیپشن: اداکارہ ردا اصفہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ردا اصفہانی نے 2008 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، جہاں انہوں نے کمرشلز میں اداکاری کر کے اپنے کام کا آغاز کیا، سوشل میڈیا پر ایک شو کا ویڈیو کلپ کافی وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ نے اپنی نجی زندگی کے بارے بات کرتے بتایا کہ ان کی پرائیویٹ ویڈیو لیک کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ردا اصفہانی کی کچھ ویڈیوز لیک ہوئی ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی افسردہ ہیں، اداکارہ نے ایک شو میں اس واقعہ کے بارے خود بات کرتے بتایا جس کے باعث ان کے چاہنے والے اور میڈیا انڈسٹری کو بھی حیرت ہوئی،یہ حرکت اداکارہ کے منگیتر نے کی، اس نے ردا اشفہانی کا اعتماد توڑا اور ان کی تصاویر لیک کر دیں۔  
حال ہی میں مشہور یوٹیوبر نادر علی کو اپنے انٹرویو میں اس بڑے راز سے پردہ اٹھایا،ردا نے بتایا کہ میں آپ سے اس موضوع پر اس لیے بات کر رہی ہوں کیونکہ آپ عورتوں کی عزت کرتے ہیں، اگر آپ نے میرا یقین توڑا تو یہ سمجھوں گی کہ انسانیت بالکل ختم ہو چکی ہے۔ میں یہ کہوں گی کہ خدا ہی عزت دیتا ہے،بعض اوقات آپ کے برے پہلو کو دوسروں کے سامنے رکھتا ہے، انسان کو بعض اوقات سزا اس لیے جلد مل جاتی ہے کیوںکہ خدا نہیں چاہتا کہ کوئی اور اسی طرح گمراہ ہو۔ 
ردا نے مزید کہ کہ میرا یقین میرے منگیتر نے توڑا تھا، وہ میری ذات کا بھی نہیں تھا پھر بھی میں نے اس کیلئے اپنے والدین کو قائل کیا۔ میرا ذہن اس قدر قدامت پسند تھا کہ میں صرف اور صرف اس کے ساتھ رہنا چاہتی تھی۔ اس کے امیر نہ ہونے کے باوجود بھی میں نے اس کا پروپوزل قبول کیا،میری منگنی کے تین سال بعد جب میں امریکا میں تھی تو اس نے میری پرائیویٹ تصاویر لیک کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی