ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

Nov 09, 2022 | 12:34:PM
 ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا
کیپشن: ڈینگی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صرف اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کی گئی۔

 ڈی ایچ او کی رپورٹ کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص جبکہ 11 افراد جان بحق  ہوئے۔ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 ہزار 106 ہوگئی ۔

دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 کیسز سامنے آئے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 2 ہزار 959 ہوگئی جبکہ شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں ڈینگی کے 18 کیسز سامنے آئے ،شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 2 ہزار 147 ہوگئی۔

پمز اسپتال میں ڈینگی کے 18 مریض داخل فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد میں ڈینگی کے 4 مریض داخل اورشہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 8 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔