فاران طاہر اور زارا ترین کا اپنی شادی پر ڈانس ۔۔ویڈیو وائرل

Nov 09, 2021 | 18:42:PM
فاران طاہر ، زارا ترین ، اپنی شادی پر ڈانس 
کیپشن: فاران طاہر اور زارا ترین 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ اداکار فاران طاہرنے لاہور میں پاکستانی ماڈل زارا ترین سے شادی کرلی ۔ شادی پر دونوں دلہن اور دلہا کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فاران طاہراور زارا ترین کی ویڈیوز نے انٹرنیٹ پر دھوم مچارکھی ہے ۔۔دونوں دلہا اور دلہن اپنی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔جس پر پاکستان اور امریکا میں مقیم مداحوں نے دونوں اداکاروں کو شادی کی مبارکباد دی۔ اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔زارا ترین کی بہن حرا ترین نے بھی شادی کی تصویر شیئر کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)


واضح رہے کہ فاران طاہر امریکی شہری ہیں اور انہوں نے مختصر فلموں اور معاون کرداروں سمیت 25 فلموں میں اداکاری کی ہے جب کہ وہ امریکی تھیٹر کی دنیا میں بھی اپنا نام بنا چکے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

فاران طاہر نے 1970 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویڑن پر اپنی والدہ یاسمین طاہر کے ساتھ ایک مختصر کردار بھی ادا کیا، جسے ان کی اداکاری کے کیریئر کا آغاز کہا جا سکتا ہے۔ فاران کے والدین کے علاوہ ان کے بھائی علی طاہر نے بھی پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:کویتی اداکارہ کی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش ۔۔تنازعہ کھڑا ہوگیا