افغانستان میں انسانی بحران پر عالمی برادری کو اب ایکشن لینا چاہئے، عمران خان

Nov 09, 2021 | 17:48:PM
وزیراعظم, عمران خان
کیپشن: وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان کو انسانی بحران سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن ریلیف فراہم کرتا رہے گا لیکن بین الاقوامی برادری کو اب ایکشن لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ایک ٹویٹ میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں شائع ہونے والی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں انسانی بحران سے خبردار کرتا ہوں اب ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ بھی الرٹ جاری کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ پاکستان، افغانستان کو انسانی بحران سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن ریلیف فراہم کرتا رہے گا لیکن بین الاقوامی برادری کو اب ایکشن لینا چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اب عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان عوام کو درپیش اس انسانی تباہی کو روکے۔

واضح رہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ نے افغانستان میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 30 لاکھ افراد کو مدد فراہم کر رہے ہیں تاہم بھوک و افلاس کے شکار افراد کی افغانستان میں تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف کی شادی ۔۔اکشے کمار بھی میدان میں آگئے