نئی نویلی دلہن غائب۔۔4 دن بعد راز کھلا تو سب دنگ رہ گئے

Nov 09, 2021 | 14:56:PM
برطانیہ،دلہن،پولیس،لاش،قتل
کیپشن: نئی نویلی دلہن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادی ہر  لڑکی کیلئے اس کا ایسا خواب ہوتا ہے جو  وہ بچپن سے دیکھتی آتی ہے ۔ ہم سفر اگر اچھا مل جائے تو انسان کی زندگی خوشگوار ہوجاتی ہے ، لیکن کئی مرتبہ لوگ غلط فیصلے لے لیتے ہیں ۔ اس میں کئی مرتبہ جان پر بھی بن آتی ہے ۔ ایسا ہی ایک  واقعہ برطانیہ میں سامنے آیا  جہاں 52 سالہ خاتون ڈان واکر نے بڑی امیدوں سے عمر کے اس مرحلہ میں شادی کا فیصلہ کیا لیکن اس کو امید نہیں تھی کہ اس کا انجام موت ہوگا، ڈان کی لاش سوٹ کیس میں ملی ۔ 

نئی نویلی دلہن کی لاش اس طرح سوٹ کیس میں ملنے سے افراتفری مچ گئی ۔ ڈان واکر نے گزشتہ بدھ کو 45 سالہ تھامس نٹ سے شادی کی تھی ۔ ڈان واکر کی لاش شادی کے 4دن بعد ہی ویسٹ یارک ، ہیلی فیکس کے ایک علاقہ میں جھاڑیوں  سے ملی ۔

واکر کے اس طرح قتل ہونے پر رشتہ دار اور دوست بھی حیران ہیں ۔ ان کے مطابق کئی سالوں سے واکر اور تھامس ریلیشن شپ میں تھے اور جنوری 2020 میں دونوں نے منگنی کی تھی ۔ دونوں نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے مہینوں سے پلاننگ کررہے تھے ،آخرکار پچھلے ہفتہ کو رجسٹری آفس میں دونوں نے شادی کی تھی ۔

اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ واکر کے شوہر تھامس نےگلا گھونٹ کر اپنی بیوی کاقتل کیا،پولیس نےتھامس کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سیر کرتی سہلیوں کو  پھول سونگھنا مہنگا پڑ گیا۔۔پھر ایسا ہوا کہ یقین کرنا مشکل