صارف کو ذہنی اذیت پہنچنے پر نجی بینک کو جرمانہ

May 09, 2026 | 19:10:PM
صارف کو ذہنی اذیت پہنچنے پر نجی بینک کو جرمانہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کراچی  نے اے ٹی ایم کی خرابی اور صارف کو ذہنی اذیت پہنچانے کے معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے ایک نجی بینک پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

عدالت نے نجی بینک کی جانب سے دائرہ اختیار سے متعلق مؤقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ درخواست گزار کو اس کی رقم واپس مل چکی تھی، اس لیے مالی نقصان ثابت نہیں ہوتا، تاہم ذہنی اذیت، پریشانی اور وقت کے ضیاع کی تلافی ضروری ہے۔

فیصلے کے مطابق نجی بینک صارف کو ہرجانہ ادا کرنے کا پابند ہوگا، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 2019 میں اے ٹی ایم نے اس کا کارڈ ضبط کر لیا تھا، جبکہ رقم نہ نکلنے کے باعث اسے شدید مشکلات، شرمندگی اور ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی: شدید گرمی کے باعث قومی ایتھلیٹک چیمپئن شپ ملتوی