وزن کم کرنے کی حیران کن کہانی،ٹک ٹاکر بیکی جونز نےسوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ٹک ٹاک کی معروف سٹار بیکی جونز نے اپنی حیران کن جسمانی تبدیلی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ۔
33 سالہ بیکی جونز نے ایک ویڈیو میں مشہور گانے “Don’t Stop Me Now” پر ڈانس کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اپنی جسمانی تبدیلی پر شرمندہ نہیں ہیں بلکہ اسے اپنی محنت اور سفر کی علامت سمجھتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیکی جونز نے اپنے سفر کے دوران تقریباً 70 سے 80 کلوگرام تک وزن کم کیا ہے، جس کے بعد ان کے جسم میں واضح تبدیلی اور اضافی جلد نظر آتی ہے۔
انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا میں اپنی لوز اسکن سے شرمندہ نہیں ہوں، یہ میری اس کامیابی کی یاد دہانی ہے کہ میں نے کتنا طویل سفر طے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سفاری پارک میں ریچھ کا دھاوا ، ویڈیونے دل دہلا دئیے
ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جہاں صارفین نے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ کئی لوگوں نے ان کی ہمت اور خوداعتمادی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کہانی دوسروں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔
بیکی جونز پہلے بھی اپنے وزن کم کرنے کے سفر اور فوڈ سے متعلق ذاتی مشکلات کے باعث خبروں میں رہی ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی مکمل کہانی عوامی سطح پر شیئر کرنے میں ابھی آرام دہ نہیں ہیں۔
ان کی یہ ویڈیو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور اسے مثبت جسمانی قبولیت (Body Positivity) کی ایک مضبوط مثال قرار دیا جا رہا ہے۔