ڈھاکہ ٹیسٹ :پاکستان، بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے دن کا کھیل جاری

May 09, 2026 | 09:33:AM
ڈھاکہ ٹیسٹ :پاکستان، بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے دن کا کھیل جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ میں آج دوسرے دن کا آغاز ہوگیا ہے جہاں میزبان ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 301 رنز سے دن کا آغاز کیا۔

کھیل کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو بظاہر ان کے لیے مشکل فیصلہ محسوس ہوا کیونکہ پہلے دن پاکستان کے حصے میں صرف 4 وکٹ ہی آسکی اور 85 اوورز کا کھیل ہوا۔

شاہین آفریدی، محمد عباس، حسن علی اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی جبکہ محمود الحسن 8، شادمان اسلام 13، کپتان نجم الحسن شنٹو 101 اور مومن الحق نے 91 رنز کی اننگز کھیلی اور یوں بنگلا دیش نے پہلے دن اسکور بورڈ پر 301 رنز سجا لیے۔

 پہلے دن کے اختتام پر فاسٹ بولر محمد عباس نے امید ظاہر کی کہ دوسرے روز ہم جلد وکٹیں لے کر بنگلادیش کی اننگز ختم کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ہم تھوڑے بد قسمت رہے کچھ مواقع پر اچھی بولنگ کی اور کچھ مواقع پر نہیں ہوئی۔