اسحاق ڈار کی سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

May 09, 2025 | 23:28:PM
اسحاق ڈار کی سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ  اسحاق ڈار کی سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ  اسحاق ڈار سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار کی امن اور استحکام کے قیام کے لئے تعمیری سفارتی کوششوں پر سعودی عرب کی جانب سے تعریف کی گئی۔