پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کل کابل میں ہونگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان علاقائی مسائل، تجارت، سفارتی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر سہ فریقی مذاکرات کل کابل میں ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں علاقائی مسائل، تجارت، سفارتی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر گفتگو ہو گی، پاکستان کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے محمد صادق کابل پہنچ گئے، سہ فریقی مذاکرات میں امن، استحکام اور خطے میں باہمی تعاون پر زور دیا جائے گا، چین اور پاکستان کا افغان حکومت سے باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت منہ دیکھتا رہ گیا،آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرضہ منظور کر لیا