پاکستان کو بھارت کو ضرور جواب دینا ہوگا،پی ٹی آئی 

May 09, 2025 | 20:29:PM
پاکستان کو بھارت کو ضرور جواب دینا ہوگا،پی ٹی آئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی  شاندانہ گلزار نے کہاکہ پاکستان کو بھارت کو ضرور جواب دینا ہوگا،مودی کو امریکہ نے ویزہ دینے سے انکار کیا،ہم مودی کو شادیوں میں دعوت دے دیتے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی  شاندانہ گلزار نے کہاکہ پاکستان کو بھارت کو ضرور جواب دینا ہوگا،مودی کو امریکہ نے ویزہ دینے سے انکار کیا،ہم مودی کو شادیوں میں دعوت دے دیتے ہیں،ہم تو دہشت گردی سے تھک چکے ہیں،ہمارے وزیر نے کہا کہ ہم امریکی وینٹی لیٹر پر ہیں،جس نے جو کرنا ہے کرلے ہم وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔

زرتاج گل وزیرکاکہناتھا کہ پاکستان کے میڈیا کے کردار کو سراہنا چاہئے،بھارتی میڈیا نے کہا ہم نے ملتان کے اندرسمندر کو فتح کرلیا،پی ٹی آئی کے ایکٹیویٹس کے گھروں پر چھاپے نہ ماریں،دہشتگردی کا شکار پاکستان ہے،وزیر دفاع کا رویہ بہت غیر ذمہ دار ہے،انگریزی نہیں آتی تو بین الاقوامی میڈیا پر نہ جاؤ۔

پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ کسی بھی سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہئے،بانی پی ٹی آئی کو باہر لے کر آئیں،ان کاکہناتھا کہ ہمارے ایک ایک شہداء کے خون کا بدلہ ہونا چاہئے، دنیا کو مودی کا مکروہ چہرہ دکھائیں،زرتاج گل کاکہناتھا کہ بھارتی دہشتگردی پر نواز شریف اور مریم نواز کیوں چپ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حج کی درخواستیں دینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: