پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کے خواہشمند مزید 2078 پاکستانیوں کو اجازت مل گئی

May 09, 2025 | 20:01:PM
پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کے خواہشمند مزید 2078 پاکستانیوں کو اجازت مل گئی
کیپشن: عازمین حج، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کے خواہشمند مزید 2078 پاکستانیوں کو اجازت مل گئی۔ وزارت مذہبی امور ذرائع کے مطابق پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا منظور شدہ کوٹہ 25 ہزار 698 ہوگیا ہے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے مزید 2078 پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دیدی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی شرائط پوری کرنیوالے حج آرگنائزرز کو 2078  حجاج کی کلیئرنس مل گئی ہے، پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا منظور شدہ کوٹہ 25 ہزار 698 ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال حج کی سعادت سے محروم ہونیوالے افراد کی تعداد 67 ہزار سے کم ہوکر 65 ہزار ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!ن لیگ کے سابق رکن اسمبلی انتقال کر گئے