پاکستان اور بھارت ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، اسحاق ڈار کو جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفون

May 09, 2025 | 18:57:PM
 پاکستان اور بھارت ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، اسحاق ڈار کو جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کےمعاملے پر  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو جاپانی وزیر خارجہ اوایا تا کیشی کا ٹیلیفون،نائب وزیراعظم نےجاپانی وزیر خارجہ کو بھارت کے غیر قانونی کے بارے میں آگاہ کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کےمطابق  نائب وزیراعظم نےجاپانی وزیر خارجہ کو بتایا کہ بھارتی حملوں کے نتیجے میں بے گناہ پاکستانی شہری بشمول خواتین اور بچے شہید ہوئے,پاکستان نے یو این چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اپنی علاقائی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

جاپانی وزیر خارجہ نے خطے کی صورتحال پر  تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے شہری جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا،اوایا تا کیشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں،ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کو موقع دیں۔

یہ بھی پڑھیں:خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے