پنجاب حکومت کافیک نیوز کےخلاف فوری سپیشل ویب پورٹل بنانے کا اعلان

May 09, 2025 | 16:30:PM
پنجاب حکومت کافیک نیوز کےخلاف فوری سپیشل ویب پورٹل بنانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیک نیوزکے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری سپیشل ویب پورٹل بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

 ویب پورٹل پر تمام متعلقہ محکمے بر وقت درست خبر سے آگاہ کریں گے،فیک نیوز کے خاتمے اور عوام کی سہولت کیلئے ویب پورٹل پر ہر محکمے اور پنجاب حکومت سے متعلقہ خبر دستیاب ہو سکے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن مختصربندش کے بعدبحال

سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے چیئر مین پی آئی ٹی بی کو چوبیس گھنٹے میں پورٹل بنانے کا ٹاسک سونپ دیا،جنگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیےسپیشل فنڈز کے قیام کی  بھی تجویز دی گئی ہے،انٹرنل سیکیورٹی ونگ کے لیے فنڈز کے قیام کے لئے سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔