ریلوے کا ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری

May 09, 2025 | 10:27:AM
 ریلوے کا ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام ٹرینیں اپنے مقررہ شیڈول پر روانہ اور پہنچ رہی ہیں۔

پاکستان ریلویز کے ترجمان نےکہا ہے کہ سوشل میڈیا یا بعض ذرائع سے چلنے والی اطلاعات کہ کچھ ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ لاہور سمیت تمام ریلوے اسٹیشنوں سے ٹرینیں شیڈول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں اور مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

ان کا کہنا ہے کہ آپریشن کی نگرانی اعلیٰ سطح پرکی جا رہی ہے اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملہ پوری طرح الرٹ ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال