قوم حکومت اور افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،مولانا محمود میاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت کو ایسا سبق سکھایا جائے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں ہمیں شہادتوں کا بدلہ چاہیے اورفیس سیونگ نہیں چاہیئے، ان خیالات کا اظہار جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں، سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احرار، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز، نائب امراء مولانا صفی اللہ، مولانا یحیی عباسی، مولانا جمال عبدالناصر، سید زکریا شاہ، ناظمین نور خان ایڈووکیٹ، مولانا سعید الرحمن سرور، عامر فاروق عباسی، مفتی شاہد مسعود، حافظ تنویر گجر، مولانا عبدالمجید توحیدی، اور اسید خواجہ نے مشترکہ بیان میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم بدلے کی منتظر ہے. پہلگام واقعہ کو جواز بناکر بھارت نے جو پاکستان پر حملہ کیا یہ حکومت اور افواج پاکستان پر قرض ہے، افواج پاکستان اپنا کردار کریں قوم نے اختلافات بھلاکر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، قوم متحد ہے افواج پاکستان کی پشست پر کھڑی ہے، بھارت و اسرائیل ایک جیسا رویہ رکھتے ہیں اور اس وقت بھی بھارت اسرائیل کا اسلحہ استعمال کررہا ہے، بھارتی حملوں کے بعد پاکستان کو حالات کے مطابق ہر ممکن قدم اٹھانا چاہیے، پاکستانی قوم طاقتور جواب کی منتظر ہے پوری قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے۔