بھارت کا معروف شخصیات کے 8 ہزار سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرنےکا حکم
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بین الاقوامی خبر رساں اداروں سمیت نامور صارفین کے 8 ہزار سے زیادہ اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہناہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے 8 ہزار سے زیادہ اکاؤنٹس بند کرنے کی ہدایت ملی ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق بھارتی حکم نامے میں بین الاقوامی خبر رساں اداروں، نامور صارف کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔
بھارتی حکومت نے 8 ہزار اکاؤنٹ بلاک نہ کرنے کی صورت میں بھاری جرمانوں اور کمپنی کے مقامی ملازمین کی گرفتاریوں کی دھمکی دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہناہے کہ صرف بھارت میں ان اکاؤنٹس کو بند کریں گے، اکاؤنٹس کی بندش کے بھارتی مطالبے سے متفق نہیں ہیں، قانونی چارہ جوئی کے راستے دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :برطانیہ کی 40 فیصد جامعات مالی بحران کا شکار