چودھری پرویز الہٰی راولپنڈی اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت منتقل

May 09, 2024 | 13:00:PM
چودھری پرویز الہٰی راولپنڈی اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق پرویزالہٰی کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس میں رکھا گیا ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اینٹی کرپشن کیسز میں عدالت میں پیشی کے لئے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ چودھری پرویزالہٰی پر اینٹی کرپشن لاہور میں مقدمات درج ہیں، پرویز الہٰی اس سے پہلے بھی کوٹ لکھپت جیل میں رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا  افواج پاکستان نے دو ٹوک بیان جاری کر دیا