صباقمر کی طبیعت ناساز، انفیکشن میں مبتلا 

May 09, 2023 | 14:10:PM
 پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل صباقمر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیمار ہونے کی اطلاع دی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل صباقمر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیمار ہونے کی اطلاع دی ہے۔

ماڈلنگ و اداکاری کے بعد بلاگنگ کی دنیا میں بھی خوب نام کمانے والی صبا قمر ایک باصلاحیت اور پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

صبا قمر نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ پر ڈرپ لگی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی طبیعت ناسازی سے متعلق بھی مطلع کیا۔

اداکارہ کا بتانا ہے کہ اُنہوں نے کئی روز قبل سیٹ پر موجود افراد کو ڈیزل کے استعمال سے منع کیا تھا مگر کسی نے اُن کی ایک نہ سنی۔

مزید پڑھیں:  بھارت، مسافر بس پل سے نیچے جاگری، 22 افراد ہلاک

صبا قمر کا بتانا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر دھواں پیدا کرنے کی غرض سے استعمال کیے گئے ڈیزل کے سبب اُنہیں کچھ دن پہلے پھیپھڑوں کا انفیکشن ہو گیا ہے اور وہ بہت برا محسوس کر رہی ہیں۔