صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی

May 09, 2022 | 21:02:PM
صدر عارف علوی، گورنر پنجاب، ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس، مسترد کردی
کیپشن: صدر عارف علوی، گورنر عمر سرفراز چیمہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ گورنر پنجاب کو صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جا سکتا،موجودہ گورنر پر نہ ہو تو بدانتظامی کا الزام ہے نہ کسی عدالت سے سزا ہوئی ،آرٹیکل 101 کی شق 3 کے مطابق گورنر صدر کی رضا مندی تک رہے گا۔
صدر مملکت نے کہاکہ گورنر پنجاب نے آئین کیخلاف کوئی کام نہیں کیا، لہٰذاعہدے سے ہٹایا نہیں جا سکتا،انہوں نے کہاکہ صدر کا فرض ہے آرٹیکل 41 کے مطابق ملکی اتحاد کی نمائندگی کرے،گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی سے متعلق رپورٹ ارسال کی تھی ، یقین ہے گورنر کو ہٹانا غیر منصفانہ اور انصاف کے اصولوں کیخلاف ہوگا۔

صدر مملکت نے کہاکہ ضروری ہے موجودہ گورنر جمہوری نظام کی حوصلہ افزائی کیلئے عہدے پر رہیں،آرٹیکل63 اے ممبران کو خریدنے جیسی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرتا ہے،مشکل وقت میں دستور کے اصولوں پر قائم رہنے کیلئے پرعزم ہوں،گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس کو مسترد کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عہدے سے برطرفی ، گورنر پنجاب ایک بار پھر پھٹ پڑے