عمران خان نے کل جو بات کہی اسکا نوٹس لیا جائیگا۔وزیراعظم شہبازشریف 

May 09, 2022 | 17:52:PM
عمران خان نے کل جو بات کہیں اسکا نوٹس لیا جائیگا۔وزیراعظم شہبازشریف 
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے کل پاکستان کے ادارے کے بارے بدترین گفتگو کی،چیئرمین پی ٹی ٹی کی تقریر کا نوٹس لے جائیگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  ہے کہ مئی کے بعد لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ضرورہوئی ہے، ماضی کی حکومت نے تیل، گیس وقت پر نہیں منگوایا، جب دنیا کی منڈی میں گیس 3 ڈالرفی یونٹ تب گیس نہیں منگوائی گئی، تیل مافیا حکومت کی نبض پر چھایا رہا، سستی ترین گیس نہ خرید کر اربوں روپے کا نقصان ملک کوپہنچایا گیا، ہر سال پلانٹس کی مرمت ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قرضے لیکرآنے والی نسلوں کو گروی رکھ دیا گیا ہے، دن رات چور،ڈاکو کا راگ الاپ کر قوم کا وقت ضائع کیا گیا، کل عمران خان نے انتہائی خطرناک بات کی، عمران خان نے کہا سراج الدولہ کے سپہ سالار میر جعفر، میرصادق نکلے، غداری، وفاداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کے خط میں دھمکی آمیز گفتگو تھی لیکن سازش یا غداری کا عنصر کہاں سے نکل آیا، خط قومی سلامتی کمیٹی میں پڑھا بھی گیا، خط میں سازش کا دور دور تک کوئی ثبوت یا نشان نہیں ہے۔ ہم روزانہ کی بنیاد پربھارت اور وہ ہمیں دھمکیاں دیتا ہے تو کیا یہ سازش ہے؟ دھمکی کی تاریخ توبہت لمبی ہے، سازش کا لفظ کہاں سے نکلا؟

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے کل پاکستان کے ادارے کے بارے بدترین گفتگوکی۔ یہ چاہتے ہیں کہ جمہوریت ختم اورایسا نظام آجائے ہرطرف شورش ہی شورش ہو، عمران خان کی تقریرکا نوٹس لیا جائے، اس لمحے کو کنٹرول کرنا ہو گا اگر معاملہ بے قابو ہو گیا تو پھر کچھ نہیں بچے گا۔

انہوں نے کہا کہ نالائق، کرپٹ حکومت نے پلانٹس کی مرمت کی پرواہ نہ کی، ہم نے گیس کے جہاز خریدے ہیں، ساڑھے 5 ہزار ارب کا فیسکل ڈیفیسٹ تاریخ کا سب سے زیادہ ہے، پونے چارسالوں میں مجموعی قرضوں میں 85 فیصد اضافہ کر دیا گی۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبویؐ میں ہلٹر بازی ۔ شیخ راشد شفیق کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

وزیراعظم نے کہا کہ نور عالم خان کی باتوں کو غور سے سنا ہے میں اس پر سخت ایکشن لوں گا اگر کچھ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تو اس پر حکام کو جواب دینا ہو گا۔ میں خود اس معاملے کو دیکھوں گا اور نور عالم صاحب کو بلا کر فیکٹس سامنے رکھوں گا_ جب ہم نے تین ہفتے پہلے اقتدار سنبھالا ایک جھرلو کے ذریعے آنے والے سے آئین کے تحت جان چھڑائی تو بجلی کا سنگین بحران تھا ماضی کی حکومت نے نہ تیل منگوایا اور نہ گیس منگوائی تین ڈالر ہر گیس کی سستی ترین گیس کے بجائے مہنگا تیل خریدا جاتا رہا ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کو اعتماد کا ووٹ۔ گورنر پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا