حمزہ شہباز کو اعتماد کا ووٹ۔ گورنر پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا

May 09, 2022 | 16:54:PM
حمزہ شہباز کو اعتماد کا ووٹ۔ گورنر پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: گورنر پنجاب حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قائم مقام گورنر  عمر سرفرازچیمہ کی جانب سےحمزہ شہباز کو اعتماد کا ووٹ لینے کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کی سبکدوشی کی صورت میں اسپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر ہوں گے۔ قائم مقام گورنر پرویز الہٰی وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہہ سکتے ہیں ۔

 آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کل رات 12 بجے تک آئینی طور پر گورنر رہ سکتے ہیں،کل رات 12 بجے کے بعد گورنر پنجاب کو آئینی طور پر عہدہ چھوڑنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبویؐ میں ہلٹر بازی ۔ شیخ راشد شفیق کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

نئے گورنر کی تعیناتی صدر مملکت کی رضامندی سے مشروط ہے۔صدر مملکت وزیراعظم کی بھیجی گئی سمری کو 24 روز تک اپنے پاس رکھ سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری سرور کی ن لیگ میں شمولیت؟ترجمان کا اہم بیان بھی آ گیا