سلمان خان کا ہمشکل گرفتار کیوں ہوا؟

May 09, 2022 | 13:34:PM
سلمان خان کی نقل اتارنے والا نوجوان گرفتار
کیپشن: سلمان خان کا ہمشکل گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈاداکار سلمان خان سے مشابہت رکھنے والے اعظم انصاری کو عوامی مقام پر بالی وڈ اداکار کی طرح شرٹ اتار کر نقل اتارنے پر گرفتار کیا گیا۔
 مدھیہ پردیش کی پولیس نے عوامی مقامات پر امن و امان کی صورت حال خراب کرنے پر لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے سلمان خان کے ہمشکل کو گرفتار کیا۔سلمان خان سے مشابہت رکھنے والے اعظم انصاری کو عوامی مقام پر بالی وڈ اداکار کی طرح شرٹ اتار کر نقل اتارنے پر گرفتار کیا گیا اور انہیں چالان بھی تھمایا گیا۔

   بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ٹھاکر گنج پولیس اسٹیشن کی حدود میں بالی وڈ سپر اسٹار کی ایک فلم کے گانے پر سڑک پر پوز دے رہے تھے۔ 

واضح رہے کہ اعظم انصاری سوشل میڈیا پر بھی اپنی ویڈیوز میں سلمان خان کی طرح اداکاری کرنے کی کوشش کرتے اور اکثر وہ شرٹ اتار کر بالی وڈ اداکار کی کاپی کرنے کی کوشش کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: پیار میں دھوکہ۔ نوجوان نے گھر کو آگ لگا دی۔ 7 افراد زندہ جل گئے