چودھری سرور کے معاملات طے۔ن لیگ نے  بڑی آفر دیدی

May 09, 2022 | 12:58:PM
چودھری سرور کے معاملات طے۔ن لیگ نے  بڑی آفر دیدی
کیپشن: چودھری سرور (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سابق گورنر پنجاب وپی ٹی آئی کے رہنما چودھری سرور کے ن لیگ سے آخر کار معاملات طے پاگئے۔

ذرائع  کے مطابق  چودھری سرور بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے وہ ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑیں گے، سابق گورنر لاہور کے علاقہ شاہدرہ کے حلقہ سے انتخاب لڑیں گے،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب روانگی سے قبل چودھری سرور کی ن لیگ قیادت میں ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں چودھری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیںعمران خان اور شیخ رشید مشکل میں پھنس گئے۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے سےمتعلق بڑی خبر

ذرائع نے کہا کہ چوہدری سرور کی طرف سے لاہور سے انتخاب لڑنے کی خواہش پر لیگی قیادت نے کچھ وقت مانگا تھا۔

خیال رہے کہ معاملات طے  کرنے کے حوالے سےچودھری سرور کے بیٹے انس سرور اور نواز شریف کے درمیان ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیںحمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف اپیل پر سماعت ۔ عدالت سے اہم خبر آ گئی