سلمان خان کی  فلم رادھے کے گانے’سیٹی مار‘ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

May 09, 2021 | 22:43:PM
سلمان خان کی  فلم رادھے کے گانے’سیٹی مار‘ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سلمان خان کی فلم رادھے کے گانے ’سیٹی مار‘ نے یوٹیوب پر تیز ترین 100 ملین ویوزکا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم رادھے کے پہلے ٹریک ’سیٹی مار‘ کے کمپوزر دیوی پرساد نے سوشل میڈیا پر سیٹی مار کے بی ٹی ایس ( بی ہائنڈ سی سین) کی تصاویر کے ساتھ ایک خصوصی ویڈیو بھی شیئر کی۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’ تیز ترین 100 ملین ویوز کے شکر گزار ہیں۔
رادھے کے پہلے گانے کی یو ٹیوب پر مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ’ دیوی پرساد نے اس ٹریک کے ساتھ آوٹ اسٹینڈنگ ‘ کام کیا ہے۔ یاد رہے کمپوزر دیوی سری پرساد ’ راک اسٹار ڈی ایس ہی ‘ کے نام سے مشہور ہیں اور ان کے کمپوز کیے گئے متعدد گانے کئی نئے ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

دیوی پرساد کا اس بارے میں کہنا ہے کہ آڈیئنس نے گانے ’سیٹی مار‘ کو جو رسپانس دیا ہے اس کے لئے میں سلمان بھائی اور پربھو دیوا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسا کیا۔ اور مجھے خوشی ہے کہ ’ سیٹی مار‘ نے ایک بار پھر جادو کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اپنا پورا زور لگا لے شہباز شریف طبی معائنے کیلئے بیرون ملک جائینگے اور واپس بھی آئینگے ‘ مسلم لیگ (ن) کا چیلنج