غربت کی شرح میں اضافہ کی ذمہ دارموجودہ حکومت ہے، بلاول بھٹو

May 09, 2021 | 15:49:PM
غربت کی شرح میں اضافہ کی ذمہ دارموجودہ حکومت ہے، بلاول بھٹو
کیپشن: غربت کی ذمہ داری حکومت ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو قرار دے دیا۔ کہتےہیں کہ 30 فیصد اضافے کے ساتھ ساڑھے آٹھ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر کے دہانے پر کھڑے ہیں، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں یومیہ 15 سے 20 افراد خودکشی کرکے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کررہے ہیں۔ انہوں نے خان صاحب پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب! اپنی خیالی دنیا سے باہر آئیں، اشرافیہ کے لئے ایمنسٹی اسکیم اور غریبوں کے لئے لنگر خانے، ایسے نہیں چلے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ جب مہنگائی کی سالانہ شرح 14 فیصد سے تجاوز کرجائے گی تو عام آدمی آخر کیسے گزارا کرے گا؟ پاکستان میں دوائیں سو فیصد سے زائد مہنگی ہوچکی ہیں، عمران خان نے عام آدمی کی جیب سے 90 ارب روپے سے زائد نکالنے کیلئے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

بلاول بھٹو نے بڑھتی مہنگائی پر خطرے کی گھنٹی بھی بجائی، کہتےہیں عید کے بعد صنعتی شعبے سے 20 فیصد ملازمین کو نوکریوں سے نکال دینے کے خدشے نے حقیقت کا روپ دھارا تو حالات اور خراب ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر : ایک اور بھارتی فوجی نےخود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا