سرگودھا؛دو گروپوں میں فائرنگ ،2افراد جاں بحق، 2زخمی 

Mar 09, 2026 | 21:05:PM
سرگودھا؛دو گروپوں میں فائرنگ ،2افراد جاں بحق، 2زخمی 
کیپشن: ایمبولینس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سرگودھا کے نواحی گاؤں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ  کے نتیجے میں  2افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے مابین معمولی تنازع پر جھگڑا ہوا جس پرگولیاں چل گئیں،  فائرنگ سے موقع پر دو جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔ 

فائرنگ کا واقعہ سلانوالی روڈ پر واقع چک 104 الف میں پیش آیا،،جاں بحق ہونے والے 55 سالہ احسان  اور 47 سالہ شوکت حیات جبکہ زخمیوں میں 70 سالہ احمد خان اور40 سالہ منور بی بی شامل ہیں ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کو فیصل محمود ٹیچنگ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں 31مارچ تک چھٹیاں ، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اہم اعلان کردیا