امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ دہشت گردی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جب پیٹرول کا سٹاک موجود ہے تو پیسے کیوں بڑھائے گئے؟
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے کا اضافہ کیا اور ساتھ فی لیٹر 20 روپے لیوی میں بھی اضافہ کر دیا گیا، اس کا سب سے زیادہ اثر موٹر سائیکل چلانے والوں پر آئے گا، ان حالات میں جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے انہیں شرم آنی چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی نااہلی چھپانے کے لیے عوام سے ڈائریکٹ ٹیکس لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ دہشت گردی ہے، اس خطے کو امریکا اور اسرائیل نے خون میں دھکیلا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ترکیہ نے بھی اپنے فضائی طیارے میدان میں اتار دئیے
امریکا میں حقیقت میں کوئی جموریت نہیں اور امریکی عوام امریکی صدر کے ہاتھوں یرغمال بنے ہو ئے ہیں۔
حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کر کے ریفائنریز اور عوام پر بم پھینکے گئے اور وہ سمجھ رہے تھے کہ ایران بھی وینیزویلا کی طرح ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ جو ایران کے خلاف بات کر رہا ہے وہ امریکا اور اسرائیل کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہا ہے، پوری پاکستانی قوم اس وقت ایران کے ساتھ ہے۔
حافظ نعیم نے مطالبہ کیا ہے کہ 11 ارب روپے کا جہاز بیچو اور پنجاب کے عوام کو ریلیف دو۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 22 سو روپے عوام کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اچھا اقدام ہے۔