گمراہ کن معلومات پھیلانے پر 313 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قطر میں گمراہ کن معلومات پھیلانے پر 313 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق زیرِ حراست افراد مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، قطری وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان افراد کو سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے قائم ادارے نے افواہیں اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے،گرفتار افراد نے غیر مجاز ویڈیو کلپس بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر پھیلایا، یہ سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔
The Economic and Cyber Crimes Prevention Department at the General Directorate of Criminal Investigation has arrested (313) individuals of various nationalities for filming, circulating, and publishing misleading information.#MOIQatar pic.twitter.com/bJkhtYEhHI
— Ministry of Interior - Qatar (@MOI_QatarEn) March 9, 2026
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات کے حصول کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کیا جائے اور ایسی کسی بھی معلومات یا مواد کو شیئر نہ کیا جائے جس میں گمراہ کن معلومات شامل ہوں۔