ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں سے سفارتخانے میں اپنی رجسٹریشن یقینی بنانے کی اپیل

Mar 09, 2026 | 12:31:PM
ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں سے سفارتخانے میں اپنی رجسٹریشن یقینی بنانے کی اپیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  انور عباس)ایران میں پاکستان کے سفیر نے ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں سے سفارتخانے میں اپنی رجسٹریشن یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

ایران میں بسوں کی دستیابی میں جاری مشکلات اور دیگر چیلنجز کے پیش نظر پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے اپنے ٹویٹ میں پاکستانی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر سفارت خانے میں رجسٹریشن کرائیں تاکہ ان کی وطن واپسی کے منصوبے میں کسی تاخیر سے بچا جا سکے۔

سفیر نے خاص طور پر قم میں مقیم پاکستانی شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری وطن واپسی کے لیے تعاون کریں، انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے بعد سفارت خانہ شہریوں کی روانگی کے انتظامات کو بلا تاخیر مکمل کرے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکا کا اپنے شہریوں کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم

 دوسری طرف سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے اوورسیز پاکستانیوں سے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے دوران صبر، نظم و ضبط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کمیونٹی کو خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔