قومی ویمن کرکٹرز کا آج سے ٹریننگ کیمپ

Mar 09, 2026 | 11:38:AM
قومی ویمن کرکٹرز کا آج سے ٹریننگ کیمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ویمن کرکٹرز کا سکلز ٹریننگ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو گا ۔

 ویمن کرکٹرز رات 8 بجے سے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گی۔

سکلز ٹریننگ کیمپ ویمنز ٹی20 ٹورنامنٹ اور زمبابوے سے سیریز کی تیاری کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:ورلڈکپ میں بھارت کا ریکارڈ، 100 سے زائد چھکے لگا دیے

پاکستان ویمن ٹیم نے آئر لینڈ میں سہ ملکی سیریز کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں جانا ہے۔

مینٹور وہاب ریاض کی سربراہی میں کوچنگ سٹاف ویمن کرکٹرز کی اسکلز پر کام کرے گا۔

اس کیمپ میں فٹنس پر فوکس کیا جائے گا، سیناریو بیسڈ میچز بھی ہوں گے، ٹریننگ کیمپ کے لیے 27 ویمن کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔