ایران جنگ، پاکستان میں ادویات اور بچوں کے فارمولا دودھ کی قلت کا خدشہ

Mar 09, 2026 | 09:55:AM
ایران جنگ، پاکستان میں ادویات اور بچوں کے فارمولا دودھ کی قلت کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے باعث پاکستان میں زندگی بچانے والی ادویات، بچوں کے فارمولا دودھ، ویکسینز اور ادویات بنانے کے خام مال کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، بین الاقوامی پروازوں کی معطلی اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باعث درآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔

درآمد کنندگان نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ طویل ہوگئی تو پاکستان میں ادویات اور ویکسینز کی شدید قلت پیدا ہوسکتی ہے، جس کے نتیجے میں دواؤں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتیں بھی غیر سرکاری طور پر بڑھنا شروع ہوگئی ہیں، جس سے شہریوں پر مزید معاشی دباؤ پڑ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق آزادی کے دہائیوں بعد بھی پاکستان ادویات کے خام مال کی مقامی پیداوار شروع نہیں کرسکا۔

 خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث دبئی کے راستے آنے والے خام مال کی ترسیل بھی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

 اس وقت پاکستان میں دواسازی کے خام مال کا ذخیرہ تقریباً ڈیڑھ سے دو ماہ کے لیے کافی بتایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران میں آئل ریفائنریوں پر حملے کیو ں کئے؟ امریکہ اسرائیل سے ناراض ہو گیا