مالٹا کے شہری نے 55 میٹر لمبی چاکلیٹ ٹرین بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Mar 09, 2026 | 09:40:AM
مالٹا کے شہری نے 55 میٹر لمبی چاکلیٹ ٹرین بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مالٹا سے تعلق رکھنے والے معروف چاکلیٹیئر اینڈریو فروجیا نے طلبا کے ساتھ مل کر 55.27 میٹر لمبی چاکلیٹ ٹرین تیار کرلی، جسے دنیا کا سب سے بڑا چاکلیٹ مجسمہ قرار دے دیا گیا۔

 اس منصوبے میں مالٹا کے انسٹیٹیوٹ آف ٹورازم سٹڈیز کے طلبا نے بھی حصہ لیا، چاکلیٹ سے تیار کی گئی اس ٹرین میں ایک پرانا بھاپ سے چلنے والا انجن اور 22 بوگیاں شامل ہیں، جبکہ ہر بوگی کا وزن تقریباً 160 کلوگرام (352 پاؤنڈ) تھا۔

یہ شاندار چاکلیٹ ٹرین اس سال کے ونٹر اولمپک گیمز سے قبل اٹلی کے شہر میلان میں پیش کی گئی، تاہم اینڈریو فروجیا اور ان کی ٹیم کئی ماہ سے اس منصوبے پر کام کر رہی تھی، اس مجسمے کی منصوبہ بندی میں تقریباً ایک سال لگا جبکہ فروجیا نے گزشتہ سال اکتوبر میں اس پر عملی کام شروع کیا اور ٹرین کے ہر حصے کے مٹی سے ماڈل تیار کیے۔

مزید پڑھیں:ایران پر جنگ مسلط کرنے کیخلاف امریکی سڑکوں پر نکل آئے 

اطلاعات کے مطابق اٹلی کے شہر برگامو میں تقریباً 5 ہزار چاکلیٹ کے الگ الگ ٹکڑے کاٹے اور تراشے گئے، جنہیں بعد میں پلاسٹک میں لپیٹ کر انتہائی احتیاط کے ساتھ میلان منتقل کیا گیا، وہاں فروجیا کی ٹیم نے کئی دنوں کی محنت کے بعد انہیں جوڑ کر یہ عظیم الشان مجسمہ مکمل کیا۔

اینڈریو فروجیا کے مطابق اس منصوبے میں تقریباً 5 ہزار چاکلیٹ کے ٹکڑے استعمال ہوئے جبکہ صرف بوگیوں کے لیے ہی تقریباً 180 پہیے بنائے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس ریکارڈ کے ذریعے وہ اپنے ادارے، اپنے ملک اور اپنے خاندان کے لیے ایک یادگار چھوڑنا چاہتے تھے۔