ایران جنگ میں امریکا کو شکست ہوگی، چینی پروفیسر کی پیشگوئی

Mar 09, 2026 | 09:08:AM
ایران جنگ میں امریکا کو شکست ہوگی، چینی پروفیسر کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )چینی نوسترادامس نے پیشگوئی کی ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کو شکست ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے پروفیسر ژوچن جیانگ  جنہیں  چین کا نوسترادامس  کہا جاتا ہے نے 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت اور ایران کے خلاف جنگ کی درست پیشگوئی کی تھی۔ 

جیانگ کے مطابق ٹرمپ نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کہ ملک کی نیوکلیئر صلاحیتیں ختم ہوں اور جمہوریت لائی جا سکے، لیکن ایران نے پروکسی گروپس کے ذریعے سخت جوابی کارروائیاں کیں۔

 یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدات متاثر، عالمی منڈیاں لرز اٹھیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب  پروفیسر ژوچن جیانگ نے پیشگوئی کی ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ میں امریکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔