عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 116 ڈالر سے تجاوز کر گئی

Mar 09, 2026 | 08:38:AM
 عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 116 ڈالر سے تجاوز کر گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ اور امریکا کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بڑھ گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں قیمت تقریباً ایک روز میں 25 فیصد بڑھنے سے خام تیل کی قیمتیں 116 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔امریکی کروڈ آئل 25 ڈالر اضافے سے 116 ڈالر فی بیرل ہو گیا،لندن برینٹ آئل 23 ڈالر بڑھ کر 116 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

یہ اضافہ فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سب سے زیادہ ہے، جب خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے کہیں اوپر چلی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتیں گر گئیں

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ طویل ہوئی تو تیل 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے،عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونے سے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے،پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے ،خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی چھائی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 157 ڈالرز کی کمی سے 5023 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے۔