وزیراعظم شہباز شریف کی آصف زرداری کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

Mar 09, 2024 | 17:53:PM
وزیراعظم شہباز شریف کی آصف زرداری کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے  آصف علی  زرداری  کو دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور آصف علی زرداری کا بطور صدر پاکستان انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل قرار دیا .

 اس ضمن میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ  قومی اسمبلی سینیٹ اور چاروں صوبوں کے منتخب ارکان نے آصف علی زرداری پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ،صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہونگے،امید ہے بطور صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دینگے، اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے محنت کریں گی.

یہ بھی پڑھیں ؛ صدر مملکت سے حلف کون لے گا؟جانیے