گوگل کروم کا وہ فیچر جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

Mar 09, 2023 | 16:58:PM
گوگل کروم کا وہ فیچر جو بہت کم لوگ جانتے ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گوگل کروم میں بھی یوٹیوب کی طرح ویڈیو کو پکچر ان پکچر موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ 

بیشتر لوگ جب انٹر نیٹ پر کام کر رہے ہوتے ہیں تو وہ دوسری ٹیب میں چلنے والی ویڈیو کو سن تو سکتے ہیں لیکن اس کو دیکھ نہیں پاتے۔ لیکن اب گوگل کروم نے صارفین کی یہ مشکل بھی حل کر دی ہے۔ اب یوٹیوب کی طرح  گوگل کروم پر بھی ویڈیو کو پکچر ان پکچر موڈ میں دیکھنا ممکن ہے۔ 

گوگل کروم پر یوٹیوب یا کسی اور سروس کی ویڈیو دیکھنے کے لیے کافی عرصے سے فیچر موجود ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ واضح رہے کہ یوٹیوب پر یہ سہولت پہلے سے موجود ہے جس کے لیے عموماََ ڈسپلے پر ماؤس کرسر کو رکھ کر دو بار کلک کرنے سے ویڈیو پکچر ان پکچر موڈ میں کھل جاتی ہے لیکن یہ سہولت ہر ویب سائٹ پر میسر نہیں۔

مزید پڑھیں: وٹس ایپ نے فون اسٹوریج بچانے کے لیے نیا فیچر پیش کر دیا

اس پریشانی کا رازبھی کروم کے اندر ہی چھپا ہے، صارفین کے لیے یہ فیچر یو آر ایل ٹیب کے ساتھ ہی میوزک آئیکون کی شکل میں موجود ہے۔ اس فیچر کا نام ،گلوبل میڈیا کنٹرول، ہے جو کسی بھی ٹیب پر چلنے والی ویڈیو کے میوزک کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ ویڈیو کو پکچر ان پکچر موڈ میں چلانے کی سہولت بھی مہیا کرتا ہے۔ 

اس آئیکون کی مدد سے صارفین کو کسی بھی ٹیب میں چلنے والی ویڈیو  کو ٹیب میں موجود گلوبل میڈیا کنٹرول کے آئیکون پر کلک کرنا ہے اور ویڈیو چھوٹی سکرین میں پکچر ان پکچر موڈ میں چلنے لگ پڑتی ہے۔ اس ویڈیو سکرین کو صارفین اپنی مرضی سے کھنیچ کر چھوٹا یا بڑا بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر اس ونڈو کو minimize بھی کر دیا جائے تب بھی ویڈیو چلتی رہتی ہے۔