میگھن اور ہیری کے انٹرویو نے گولڈن گلوب ، ایمی ایوارڈز کا ریکارڈ تو ڑ دیا

Mar 09, 2021 | 22:54:PM
میگھن اور ہیری کے انٹرویو نے گولڈن گلوب ، ایمی ایوارڈز کا ریکارڈ تو ڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے انٹر ویو نے آسکرکے بعد سب سے زیادہ اہمیت کے حامل گولڈن گلوب اور ا یمی ایوارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ایک کروڑ 70 لاکھ سے بھی زائد افراد یہ جاننے کے لیے شو میں دلچسپی لے رہے تھے کہ میگھن اور ہیری کیا کہیں گے۔
 سی بی سی پرائم ٹائم اسپیشل کے پیش کردہ اوپرا ونفری کے شو میں ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو کے دن ناظرین کی تعداد میں بہترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں منعقد کیے جانے والے ایمی ایوارڈ کے ناظرین کی تعداد 6.4 ملین جب کہ 1.3 ریٹنگ تھی اور حال ہی میں گولڈن گلوب ایوارڈ کے ناظرین کی تعداد 6.4 ملین اور 1.5 ریٹنگ تھی۔
 اس سے قبل شہزادہ ہیری کی والدہ شہزادی ڈیانا کا 1995 میں غیر ملکی صحافی کو دیے گئے انٹرویو نے بھی 23 ملین ناظرین کے ساتھ ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔

یا د رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل نے اوپرا ونفری کو تہلکہ خیز انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے شاہی خاندان کے راز افشا کر دیے اور بجلیاں گرا دیں۔شہزادی میگھن مارکل اور ان کے شوہر شہزادے ہیری کا یہ انٹرویو امریکا میں نشر کیا گیا ۔

میگھن مارکل نے کہا کہ آزاد ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے وہ اچھا محسوس کررہی ہیں کہ کوئی ان کی ٹوہ میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان کی جانب سے مجھے تحفظ نہیں ملا، شاہی خاندان کو یہاں تک تحفظات تھے کہ شا دی کے بعد ہمارے بچے کی رنگت کتنی کالی ہو گی۔ میگھن مارکل نے بتایا کہ شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد مجھے خاموش کرا دیا گیا، نہیں جانتی تھی کہ شاہی خاندان کا فرد ہونا کیسا ہوتا ہے، میں مزید زندہ نہیں رہناچاہتی تھی، میری کردار کشی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میری اور ہیری کی شادی با ضابطہ تقریب سے تین دن پہلے ہوچکی تھی، شاہی خاندان سے متعلق تصور اور حقیقت میں بہت فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکہ برطانیہ سے پہلی ملاقات رسمی نہیں تھی، شاہی خاندان نے مشکل وقت میں ذہنی سکون کےلیے میری مدد نہیں کی، یہ دعویٰ غلط ہے کہ شہزادی کیٹ میری وجہ سےغمزدہ ہوئی، درحقیقت میں نشانہ بنی جب کہ شہزادی کیٹ نےمعافی مانگی، غلطی تسلیم کی اور مجھے پھول بھی پیش کیے۔

دوران انٹرویو شہزادہ ہیری نے کہا کہ شاہی محل کے ساتھ اختلافات کی بنا پر اپنی ماں شہزادی ڈیانا کی تکلیف کا سوچ کر ان کا دل ٹرپتا ہے کیونکہ وہ اور میگھن ایک دوسرے کے ساتھ ہیں جب کہ ڈیانا اس تمام صورتحال میں تنہا تھیں۔