تین نوجوانوں نے کمپریسر سے جسم میں ہوا بھر کر 16 سالہ بچے کو قتل کردیا

Mar 09, 2021 | 21:12:PM
 تین نوجوانوں نے کمپریسر سے جسم میں ہوا بھر کر 16 سالہ بچے کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)بھارت میں تین فیکٹری ملزموں نے 16 سالہ ساتھی ورکر کے جسم کے اندر کمپریسر سے ہوا بھردی جس کے نتیجے میں بچے کی موت واقع ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی کی چاول کی فیکٹری میں کام کرنے والے 16 سالہ بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا۔ بچے کے پیٹ کے اندرونی اعضا پھٹ چکے تھے اور دو دن زیر علاج رہنے کے بعد بچے کی موت واقع ہوگئی۔
بچے کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ فیکٹری میں کام کرنے والے تین ملازمین نے میرے بچے کو پکڑ کر مقعد کے راستے کمپریسر کی ہوا بھری جو موت سبب کا بنی۔پولیس نے تین میں سے دو ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے جن کی عمریں 22 سے 26 سال بتائی جارہی ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ اقدام مذاقا کیا گیا یا یہ کوئی انتقامی کارروائی تھی۔مفرور ملزم کی تلاش میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔