نواز شریف اور شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے بدھ کے روز لندن میں مقیم اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔
احتساب عدالت پیشی کے موقع پر شہباز شریف نے نواز شریف سے مقدمات سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے لندن میں مقیم اپنے بچوں سے بھی بات چیت کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں نے12مارچ کو ہونیوالے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی،واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ڈپٹی چیئر مین سینٹ کی سیٹ جے یو آئی ف کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ سینٹ میں قائد حزب اختلای ن لیگ سے ہوگا جس کا فیصلہ نواز شریف کرینگے۔